نئی دہلی،18؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہوائی سفر کے دوران ماسک نہ پہننابڑھتے کورونا انفیکشن کی وجہ سے آپ کیلئے مشکل بن سکتا ہے- اس طرح سفر سے محروم رہنے کے علاوہ سرکش مسافر کاتمغہ الگ سے دیا جاسکتا ہے -
ڈی جی سی اے نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ انتباہ دیئے جانے کے باوجود بھی ان مسافروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جو ماسک نہیں پہنتے ہیں - جسٹس نوین چاؤلہ اور سی ہری شنکر کی بنچ سے ڈی جی سی اے نے یہ بھی کہا کہ انتباہ کے بعد بھی جن مسافروں نے مناسب طریقے سے ماسک نہیں پہن رکھے تھے، انہیں جہاز سے اتارنے سے پہلے ہی جہاز سے اتاردیا جائے گا، یعنی انہیں سفر کی اجازت نہیں ہوگی-
ڈی جی سی اے نے بنچ کو بتایا کہ ایسے مسافروں کو سرکش مسافر سمجھا جائے گا- ڈی جی سی اے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ توقع ہے کہ مسافروں کو کورونا انفیکشن سے بچانے کیلئے اسی جذبے اور لگن کے ساتھ کارروائی جاری رکھی جائے گی-بنچ نے کہا کہ اس سے قبل وہ خود سے متعلقہ معاملات کو سنجیدگی سے لے کر معاملے کو جاری رکھنے کے حق میں تھے، تاکہ کورونا انفیکشن کے پیش نظر رہنما اصولوں کی تعمیل کی نگرانی کی جاسکے-
تاہم بنچ نے کہا کہ ڈی جی سی اے کے فعال طور پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے پیش نظر عدالت نے اب اس کیس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے- بنچ نے کہا ہے کہ ضابطہ کو نظرانداز کرنے والے مسافروں کے خلاف تعزیراتی کارروائی شروع کرنا خوش آئند اقدام ہے-